Loading...
 

تعلیمی پروگرام کا جائزہ

 

عمومی جائزہ

ہمارا تعلیمی پروگرام تعلیم بالغاں میں بیس سال سے زائد تجربہ کے حامل تجربہ کار مقررین و افراد کا تیار کردہ ہے۔ یہ ٹھوس اور ہم عصروں کی جائزہ شدہ سائنسی تحقیق پر مبنی ہے؛ جو عوامی خطابت، قائل انگیزی، اعتماد، کرشمہ، گھبراہٹ پر قابو پانے کے لیے، حوصلہ افزائی، اور قیادت کے میدان میں کیا کام کرتا ہے اور کیا نہیں، بتاتی ہے۔

 

اس کے دو اہم حصے ہیں: 'ابلاغی و عوامی خطابت کی مہارتیں' اور اس کے متوازی، 'قیادت کی مہارتیں'۔  اس پروگرام میں ترقی پر مختلف تصدیقی اسناد دی جاتی ہیں۔

 

Educational Program Overview

 

عوامی خطابت کا طریق کار

عوامی خطابت کے طریق کار میں ایک لازمی بنیادی طریق کار اور بہت سے اختیاری جدید طریق کار  شامل ہیں۔ یہ بہت آہستہ روی سے نچلے ترین آغاز سے زیادہ پیچیدہ و مشکل پروجیکٹس کی طرف رہنمائی کرتا ہے، جہاں آپ کو پہلے اپنے کلب کے ساتھی ارکان کے سامنے تقریر کرنا ہوتی ہے۔ پھر گھوںسلے سے باہر اپنے پر پھیلائے آگے بڑھنا اور وسیع تر سامعین کے سامنے تقریر کرنا ہو گی۔

 

ہر طریق کار میں مختلف پروجیکٹس ہوتے ہیں۔ ہر پروجیکٹ کا اپنا مخصوص سیکھنے کا مقصد اورکئی اہداف ہوتے ہیں، جنہیں آپ میں مخصوص مہارتیں یعنی عوامی خطابت اور قیادت کی مہارتیں پیدا کرنے اور ان کی مشق میں مدد کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ بنیادی تعلیمی طریق کار کے پروجیکٹس کے زیادہ تر دو حصے ہوتے ہیں: پہلے حصہ میں آپ کو تقریر کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے، اور دوسرے حصے میں آپ کو تکنیکوں کا ایک مخصوص مجموعہ استعمال کرتے ہوئے تقریر کرنا ہوتی ہے۔ یہ حصے مختلف اجلاسوں میں مکمل کیے جاتے ہیں۔

.

Basic Educational Path

 

ہر پروجیکٹ کی دستاویزات آن لائن دستیاب ہیں۔

تمام پروجیکٹس اسی طرح ترتیب شدہ ہیں۔ ان کی دستاویزات میں اہداف، اوقات، قابل استعمال وممنوع اشیاء، پروجیکٹس کی تشخیص کرنے کا معیار، مشورے اور تجاویز وغیرہ وضاحت سے دی جاتی ہیں۔

 

آپ کو اپنی رفتار سے بڑھنا چاہیے، اسی وقت جب آپ ایسا آسانی سے کر سکیں۔ آپ پروجیکٹس دہرا سکتے ہیں، یا پرانے پروجیکٹس کی طرف پلٹ بھی سکتے ہیں۔ اس ضمن میں کوئی لازمی رفتار، اور کسی بھی مرحلے یا پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے کوئی طے شدہ وقت نہیں۔ لیکن آپ کو بنیادی تعلیمی طریق کار ایک سال سے کم عرصے میں ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

 

جب آپ بنیادی تعلیمی طریق کار مکمل کر لیں گے، تو آپ کو زیادہ پیچیدہ جدید طریق کار تک رسائی حاصل ہوجائے گی، جو خصوصی حالات یا ماحول میں عوامی خطابت کی مہارت پیدا کرتا ہے۔ آپ داستان گو، کاروباری پیش کار، معلم، یا بہت سی دیگر آپشنز میں سے کچھ بننا سیکھ سکتے ہیں۔

 

ہمار یقین ہے کہ ہر مقرر انفرادیت رکھتا ہے، لہذا تعلیمی پروگرام بھی آپ کی منفرد انداز پیدا کرنے میں امداد کے لئے تشکیل دیا گیا ہے؛ بجائے آپ پر مصنوعی تکنیکیں مسلط کرنے کے، جس کے نتیجے میں آپ کے ناظرین آپ کو غیر فطری یا اس سے بھی بدتر 'بے ایمان' سمجھیں گے۔

 

 ساخت

بنیادی تعلیمی پروگرام دو اہم بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے

بنیادی تعلیمی طریق کار، جس کے تین مندرجہ ذیل حصے ہیں:

  • ابتدائی پروجیکٹس "۔ عوامی خطابت کی دنیا میں ابتدائی قدم اٹھانے میں مدد کے لیے آسان پروجیکٹس کا ایک مجموعہ۔ مزید برآں یہ آپ سے سامعین کا سامنا کرنے کا خوف دور کر دے گا۔ 
  • تقریر کرنے کی بنیادی باتیں"۔ پروجیکٹس کا مجموعہ جو آپ کو عوامی خطابت کی بنیادی تکنیک سے آگاہ کرتا ہے، اور ہر قسم کی تقاریر پر لاگو ہے۔
  • تقریر کی تکنیکیں "۔ اس حصے میں پروجیکٹس زیادہ محنت طلب بن جاتے ہیں۔ آپ زیادہ جدید تکنیکیں جیسے کہانیاں، جذبات، مزاح، وغیرہ استعمال کریں گے، جو کچھ اقسام کی تقاریر کا اثر بہت بڑھا دیتے ہیں۔

 

جدید تعلیمی طریق کار - بنیادی طریق کار کی تکمیل کے بعد آپ جدید تعلیمی طریق کار تک رسائی حاصل کر لیں گے۔ ہرجدید طریق کار میں بہت سے پروجیکٹس ہوتے ہیں جو تقریر کی مخصوص تکنیکوں، سیاق و سباق، یا ماحول سے مخصوص ہوتے ہیں، مثلاً کاروباری سیاق و سباق میں تقریر، داستان گوئی، تعلیمی تقاریر اور بہت سے دیگر۔

 

جدید طریق کار کی پیشرفت کسی بھی وقت موقوف اور دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔ اس طریق کار میں کچھ انتہائی جدید مگر تسلی بخش پروجیکٹ شامل ہیں۔ آپ کو دیگر تنظیموں کے سامنے تقریر کرنا پڑے گی، حقیقی قیادت کی مہموں میں حصہ لینا ہوگا، اور اپنے مقامی کلب سے باہر حقیقی دنیا میں غیرمنظم ماحول میں بہت کام کرنا ہوگا۔ جدید تعلیم کا طریق کار آپ کو گھوںسلے سے باہر "اپنے زور پر اڑان" میں مدد دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

 

قیادت کا طریق کار

 قیادت کا طریق کار، ابلاغی طریق کار کی عملی مشق والے طریق کارہی کی مانند، آپ کو بالکل نچلی سطح سے آغاز سے لے کر، مثلاً کلب میں مخصوص سرگرمیوں میں آگے بڑھ کر حصہ لینا، سے زیادہ مشکل اہداف، جو آپ کی برادری کو بڑے پیمانے پر متاثر کرسکتے ہوں، تک لے کر جاتا ہے۔

 

آپ دیکھیں گے کہ ابلاغی طریق کار میں قیادت سے متعلق کسی کام کی ضرورت نہیں ہوتی: آپ ایک پیشہ ور اورانتہائی کامیاب (اور بھاری معاوضہ لینے والے) عوامی مقرر، بغیر کسی قیادت کی سرگرمی میں الجھے، بن سکتے ہیں۔ تاہم،  قیادت کا طریق کار مختلف ہے: رہنماؤں کو وسیع پیمانے پر تکنیکی معلومات، مہارتوں اور عوامی خطابت کی اعلٰی صلاحیتوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

.

 


Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:42:30 CEST by agora.