Loading...
 

کلب کی تخلیق - ہم کیسے مدد کرسکتے ہیں

 

 

 Agora Speakers کمیونٹی اور Agora Speakers International مختلف طریقوں سے کلب شروع کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔


•    ان لوگوں کی تجاویز اور مشورے بشمول اجلاس کے مقام کے بارے میں، جو اس راستے پر پہلے سےگامزن ہیں۔
•    تعلیمی مواد۔
•    ارکان کی آن لائن ٹریننگ
•    سوال و جواب کے سیشن
•    ویب سائٹ ہوسٹنگ
•    ٹیمپلیٹس ، لوگوز ، بینر اور اسٹیشنری ڈیزائن۔
•    آپ مقامی طور پر تمام مواد تیار کرسکتے ہیں۔ کسی مرکزی جگہ سے سامان خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
•    باضابطہ پشت پناہی - ہم آپ کے نشاندہی کردہ حکام کو تنظیم کی طرف سے حمایتی خطوط بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی سرگرمی کو تعلیمی ، غیر منفعتی ، اور ایک عالمی فاؤنڈیشن ادارہ سے وابستہ ثابت کیا جا سکے ۔
•    آپ کے کلب یا تقریب کی با ہدف تشہیر ،اگریہ آپ کے شہر کا پہلا کلب ہے ۔

 

تاہم براہ کرم نوٹ کریں کہ کلب مقامی اور خودمختار ادارے ہیں، جو مقامی ارکان کے فائدے کے لئے مقامی رضاکاروں کی زیرقیادت منظم کیے جاتے ہیں۔ لہٰذا ، Agora Speakers International مندرجہ ذیل امداد نہیں کرسکتا:


•    سرمایہ
•    کسی بھی طرح کا مفت مادی سامان۔
•    مقامی قواعد و ظوابط کی تعمیل۔
•    انشورنس یا بیمہ کاری ، اگر اس کی ضرورت ہو۔
•    اجلاس کی جگہ کا ڈھونڈنا ، یا مقامی جگہوں کے مالکان سے بات چیت کرنا۔


Contributors to this page: prof.saqib and agora .
Page last modified on Sunday March 28, 2021 19:32:54 CEST by prof.saqib.