Loading...
 

شراکت

 

درست ہے کہ ہم ابھی تک کافی کتابی باتیں کر چکے ہیں۔ جن کے نتیجے میں آپ شاید مخصوص سوال پوچھیں کہ، " شمولیت کے بعد آخر قطعی طور پر میں کیسے سیکھوں گا اور بہتر کیسے ہوں گا؟"

 

کلب اجلاسوں میں مستقل بہتری

Agora کلب کے اجلاس "تربیتی نشست" یا "سیمینار" نہیں ہوتے۔ Agora Speakers کلب میں کوئی "ماہرین" یا "اساتذہ" نہیں ہوتے۔ ہر کوئی اپنی سکھلائی کے لئے وہاں آتا ہے، ہر کسی کو کچھ نہ کچھ سیکھنے اوراس میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے، ہر کوئی آپ کا ہم عصر اور ہم پلہ ہے۔


سیکھنے کا عمل ایک وسیع پیمانے پر مستعمل صنعتی آزمودہ مشق کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے، جسے "مسلسل بہتری کا دائرہ" اور "کر کے سیکھنے" والا انداز کہا جاتا ہے۔


ہر پروجیکٹ میں آپ درج ذیل مراحل سے گزریں گے:


Agora Cycle

 


سیکھیے

ہر پروجیکٹ کے " سیکھیے " والے مرحلے کے دوران آپ مندرجہ ذیل کریں گے:

  • اس پروجیکٹ کے لئے آن لائن مواد اور وسائل کا مطالعہ۔
  • تجزیہ کہ دوسرے کامیاب مقررین اور قائدین کیا کرتے ہیں۔
  • سوالات اور ہماری عالمی برادری سے مشورہ۔
  • پروجیکٹ کے مخصوص فریضوں میں اپنے سرپرست کے ساتھ مشغول رہیں۔

 

تیاری کیجیے

جب آپ کتابی علم حاصل کر چکیں، تووقت آتا ہے کہ اس کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پروجیکٹ کی قسم سے قطع نظر - عوامی خطابت، مقصدی تجزیہ، قیادت یا دیگر، یہ آپ کو خود ہی کرنا ہوگا۔ اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل تیاریوں کی ضرورت ہوگی:

  • پروجیکٹ کے اہداف کے مطابق تقاریر لکھنا یا قیادت کے فریضوں کی منصوبہ بندی کرنا۔
  • مشق، مشق اور مشق۔
  • اپنے سرپرست سے تبادلہ خیالات کرنا اور رہنمائی حاصل کرنا۔

 

مشق کیجیے

اب وقت آگیا ہے کہ اپنے پروجیکٹ کو کلب کے سامنے پیش کرکے اُس کی مشق کی جائے، جو آپ نے سیکھا ہے ۔ آپ مندرجہ ذیل کریں گے:

  • اپنے مقامی کلب میں تیار تقریریں کرنا۔
  • اپنے قیادت والے پروجیکٹس کے نتائج دکھانا۔
  • ہر طرح کی صورت حال کی مشق کرنا۔ جیسے فی البدیہہ تقریر کرنا، کسی موضوع پر بحث کرنا، یا اپنے فیصلے پر سوالوں کا سامنا کرنا۔
  • کلبوں اور فاؤنڈیشن میں اعلی سطح پر قیادت کے عہدوں پر فائز ہونا۔
  • حقیقی دنیا کے ایسے پروجیکٹس کی سربراہی اور رہنمائی جو آپ کی برادری پر مثبت اثر ڈالیں گے اور آپ کے ارد گرد کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گے۔

 

تشخیص اور رائے حاصل کیجیے

پروجیکٹ کی پیشکش کرنے کے بعد، آپ:

  • کلب اجلاسوں میں اپنے ساتھیوں سے تفصیلی تشخیص حاصل کریں۔
  • کلب کے دوسرے ارکان سے تحریری رائے وصول کریں۔
  • کمیونٹی سے عمومی مشورے وصول کریں۔
  • آپ ایک جریدہ لکھیں، جو آپ کی ترقی دکھائے اور پیشرفت کا اندازہ مہیا کرے۔

آپ کو موصول ہونے والی رائے ہمیشہ سازگار ہو گی اور آپ کو بہتر بنانے میں مدد کی حقیقی نیت کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ حقیقی دنیا کی صورت حال کے برعکس کوئی بھی آپ پر فتوٰی نہیں لگائے گا، یا آپ کو غلط ثابت کرنے کی اور دوسروں کے سامنے آپ کو برا دکھانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ درحقیقت ہماری برادری کا پرحمایت، دوستانہ اور گرم جوشی سے بھرپور ماحول، جہاں ہم سب سیکھتے اور مل کر بہتر ہوتے ہیں، ان بہترین چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ کو Agora میں ملے گی۔

دہرایے

کوئی بھی پہلی کوشش میں ماہر نہیں بن جاتا، اور آپ کو اپنے پہلے دن ہی چوپین کی طرح پیانو بجانے کی یا پورا گولف کورس ایک ہی شاٹ میں پار کرنے توقع نہیں کرنی چاہئے۔ کامیابی کی بنیاد دہرائی، رائے لینے، دوسروں کی نصیحت پر کان دھرنے اور پھر آگے بڑھنے میں ہے۔ جیسے ایک مشہور کہاوت ہے کہ "مشق ہی کامل بناتی ہے۔"

یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس رائے پر عمل کرنا چاہتے ہیں اور کسے نظرانداز کرنا چاہتے ہیں۔ Agora کا ہدف، مروجہ بہترین علم کے مطابق آپ کا اپنا منفرد انداز تقریر اور قیادت پیدا کرنے میں، آپ کی مدد کرنا ہے۔

ہمارے تعلیمی پروگرام میں وقت کی کوئی حد نہیں- آپ اپنی رفتار سے بڑھ سکتے ہیں، کسی پروجیکٹ کو جتنی دفعہ چاہیں دہرا سکتے ہیں۔ صرف تب آگے بڑھیں، جب آپ محسوس کریں کہ آپ تیار ہیں۔ حقیقی زندگی کے بیشتر منظرناموں کے برعکس Agora میں قیادت یا خطابت کی کسی تکنیک کو آزمانے اور اس میں ناکامی پر کسی قسم کا کوئی جرمانہ نہیں۔ درحقیقت ہم آپ کے ایسا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ جب حقیقی زندگی میں وہ لمحہ آئے جہاں آپ کو ہرحال میں اِسے درست طریقے سے انجام دینا پڑے گا، آپ پہلے ہی سے تیار ہوں۔

 

کیا یہ نظام کارآمد ہے؟ کیا اس سے بہتر پیشہ ورانہ کورس نہیں؟

تحقیق ثابت کرتی ہے کہ کسی بھی مہارت (ٹینس، رقص، تیراکی، یا عوامی خطابت وغیرہ) میں درمیانی درجہ کی صلاحیت پیدا کرنا بھی اتنی مشق مانگتی ہے کہ جو عموماً پیشہ ورانہ کورسوں میں مشق کے لئے مختص چند گھنٹوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

 

ذرا اس پر غور کریں: تصور کریں کہ آپ زبردست پکوان بنانا سیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کے پاس بہت سے آپشن ہیں:

  • ایک مشہور شیف (باورچی) کے ساتھ ایک یا دو ہفتہ کے ایک مشکل کورس کے لئے سائن اپ کریں، کچھ پکوان ایک دفعہ تیار کریں، بہت سی رقم خرچ کریں، اور امید کریں کہ اس کے بعد آپ ماہر بن چکے ہیں۔
  • کوکنگ / کھانا پکانے والے گروپ میں شامل ہوں۔ ہر ہفتے آپ آن لائن مواد سے پڑھیں کہ کوئی پکوان کیسے تیار کیا جا سکتا ہے۔ پھر آپ اپنے گروپ کے تمام ارکان کے لئے اس ڈش کو پکائیں۔ ہر کوئی اس کا ذائقہ چکھے اور آپ کو اپنی رائے دے۔ اگر آپ مطمئن ہوں، تو اگلے ہفتے آپ ایک مختلف ڈش آزمائیں۔ اگر نہیں تو آپ پچھلا پکوان دہرا پائیں۔ ہر نیا پکوان جو آپ کو پکانا پڑے، وہ پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو۔ آپ یہ "چکر" ہفتے وار کئی مہینوں تک بغیر کوئی رقم خرچ کیے دہراتے رہیں۔ مزید برآں کوکنگ گروپ میں آپ کو کھانا پکانے کی مختلف مخصوص مہارتیں آزمانے کا موقع بھی ملے۔
  • متبادل کے طور پر آپ کھانا پکانے کے بارے میں بہت کچھ پڑھ ڈالیں، بہت سی ویڈیوز دیکھ ڈالیں، اور اعتماد رکھیں کہ جب اپنے مہمانوں کے لئے کچھ تیار کرنے کا وقت آئے گا تو آپ تیار ہوں گے۔

 

آپ کے خیال میں کون سا طریقہ بہتر ہوگا؟

Agora دوسرا طریقہ اپناتا ہے - آپ کو ہمارے اُس تعلیمی مواد تک رسائی حاصل ہو گی، جسے پیشہ ور افراد نے آپ کو عوامی خطابت، قیادت، اور مباحثے کی مبادیات سے لے کر زیادہ ترقی یافتہ تصورات تک پہنچانے کے مخصوص مقصد کے تحت تیار کیا ہے۔

 

لیکن اس کے لئے ہمارے کہے پر اعتماد نہ کریں۔ اپنی کارکردگی ریکارڈ کریں، کچھ عرصے کے لئے کسی کلب میں شامل ہوں، اپنے آپ کو دوبارہ ریکارڈ کریں، اور آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ آپ نے اتنے مختصر عرصے میں کتنی ترقی کر لی ہے۔

 

یقیناً آپ صرف اس صورت میں بہتر ہو سکتے ہیں جب آپ باقاعدگی سے اجلاسوں میں شرکت کریں، اور ان میں فرض منصبی ادا کریں۔ اگر آپ مہینہ میں صرف ایک بار اپنے Agora کلب جاتے ہیں، یا اس سے بھی کم دفعہ - تو آپ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اس کی مثال مہینے میں ایک دفعہ پیانو بجا کر یا ناچ کر پیانو پلیئر یا ڈانسر بننے کی کوشش کرنے جیسی ہے۔

 

ورکشاپس اور اجتماعات (کنونشنز)

فاؤنڈیشن اور کلب دونوں ہی ہر سطح (شہری، ملکی، بین الاقوامی وغیرہ) پر ورکشاپس اور اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں۔ کلب کے باقاعدہ اجلاسوں کے علاوہ آپ بہت سی ورکشاپس، تربیتی نشستوں، اور سیمینارز(مُذاکرَوں) سے لطف اندوز ہوسکیں گے جو ماہرین اپنے شعبوں میں دیتے ہیں۔

 


Contributors to this page: prof.saqib and agora .
Page last modified on Monday April 26, 2021 00:57:27 CEST by prof.saqib.