Loading...
 

تقریر کا مواد

تقاریر کا مواد - "میں کس بارے میں بات کروں؟"

 

 

Speaker19

 

کلب میں آپ اپنے کسی بھی پسندیدہ موضوع پر مندرجہ ذیل حدود کے دائرے میں رہتے ہوئے بات کرسکتے ہیں۔
•    تمام تقاریر کو مقامی قانون کی تعمیل کرنی چاہیے ۔ آن لائن اجلاسوں کے لئے وہاں کا قانون لاگو ہوگا جہاں کلب تنظیمی طور پر رجسٹر ہوا ہے۔
 
•    تعلیمی طریق کار میں تقاریر کے موضوعات عوامی خطابت کے بارے میں نہیں ہوسکتے ۔ (مثلاً ، آپ ووکل ورائٹی پروجیکٹ یعنی آواز کے اتار چڑھاوَ والے پروجیکٹ کے لئے اپنی تقریر کے عنوان کے طور پر موضوع "ووکل ورائٹی کو کس طرح استعمال کریں" کا انتخاب نہیں کرسکتے)۔ اس پابندی کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی تقریر کو استحکام دینے کے لیےمختلف تکنیکوں کے استعمال کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے ، نہ کہ ان تکنیکوں پر بات کرنےکی۔ اس حد کا اطلاق اجلاسوں کے دوسرے حصوں میں کی جانے والی تقریروں پر نہیں ہوتا۔
 
•    نفرت انگیز تقریر کی اجازت نہیں ۔ ہم اقوام متحدہ کی نفرت انگیز تقریر کی تعریف کا اطلاق کرتے ہیں ۔ واضح الفاظ میں: " نفرت انگیز تقریر تحریر، تقریر یا طرز عمل میں کسی بھی طرح کا ابلاغ ہے، جو کسی فرد یا گروہ پر ان کی شناخت کے حوالے سے حملہ کرتا ہے یا ان کے بارے میں تذلیل آمیز یا متعصبانہ زبان استعمال کرتا ہے ، دوسرے الفاظ میں ، ان کے مذہب، نسل ، قومیت، رنگ ، نسب، صنف یا شناخت کے دیگر عوامل کی بنیاد پر ۔ اس میں ایسی تقاریر شامل ہیں جو لوگوں کے گروہوں کے خلاف تشدد ، امتیازی سلوک، کینہ یا کسی بھی قسم کی دشمنی بھڑکاتی یا فروغ دیتی ہیں ۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ کسی کے ساتھ طنز و مزاح ، تنقید یا صرف "جارحانہ انداز اختیار کرنا" نفرت انگیز تقریر نہیں سمجھا جاتا اور نہ ہی اس حصے کے ذریعہ اس کو رد کیا جا رہا ہے۔

 

•    کلبوں کی اطلاق کردہ حدود
o    ہر کلب تقاریر کے لیے منظور شدہ مضامین کی اقسام کو محدود کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے ، جب تک کہ حدود عمومی ہوں اور غیر جانبداری و دانشورانہ ایمانداری کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔
o    حدود کا اظہار محدود مضامین کے مجموعےکے طور پر یا لازمی مضامین (خصوصاً پیشہ ورانہ ، بڑی تنظیمی ، یا خصوصی دلچسپی والے کلبوں کے معاملے میں) کے مجموعے کے طور پر کیا جاسکتا ہے۔
o    حدود معروضی یعنی غیر جانبدارانہ اور با مقصد ہونی چاہیں۔
o    حدود کو ہماری فاؤنڈیشن کے خصوصی ضابطوں  کے رہنما اصول و ظوابط کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے ۔


o    مناسب حدود کی چند امثال درج ذیل ہیں :

 

    • مذہب پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی

    • فٹ بال پر تقریر نہیں کی جائے گی

    • سیاست پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی

    • مشہور شخصیات سے متعلق کوئی تقریر نہیں کی جائے گی

    • سیکس یا جنسیات پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی

    • مصنوعات یا خدمات فروخت کرنے والی تقریریں نہیں کی جائیں گی ۔

    • خود کو فروغ دینے والی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی ۔

    • صرف تاریخ کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی

    • صرف مذہب کے بارے میں تقاریر کی جائیں گی (نوٹ: اس پابندی کے ساتھ مذہب کی عدم موجودگی والی تقریروں کی اجازت بھی لازی دی جانی چاہیے، جیسے لا ادرِیت/ مادہ پرستی یا الحاد/ لا دینیت وغیرہ)

    • صرف سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی

    • صرف سفر کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی

    • صرف قانونی دلائل کے ساتھ تقریریں کی جائیں گی ۔

    • صرف بھأو تأو والی تقریریں کی جائیں گی

    • صرف کام سے متعلق تقاریر (عموماً کارپوریٹ کلبوں میں) کی جائیں گی

       

    • درج ذیل نا مناسب پابندیوں کی کچھ امثال ، اور ان کی نا مناسبت کی وجوہات ہیں:

       

      • صرف سب اچھا ہے کا احساس دلاتی تقر یریں کی جائیں گی (مبنی بر صوابدید)

      • کوئی جارحانہ تقاریر نہیں کی جائے گی (مبنی بر صوابدید)

      • کلب کے اچھے موڈ میں خلل ڈالنے والی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (مبنی بر صوابدید)

      • سائنس پر شک پیدا کرنے والی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (خصوصی قوانین کے خلاف)

      • اسلام کے بارے میں کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)

      • سوشلزم کے بارے میں کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)

      • حکومت پر تنقید کرتی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)

      • صرف سوشلسٹ پارٹی کے بارے میں تقاریر کی جائیں گی (جانبدارانہ)

      • ارتقاءکے بارے میں کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (خصوصی قوانین کے خلاف)

      • روایتی سائنس کے خلاف کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (خصوصی قوانین کی خلاف)

      • جعلی سائنس پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)

      • ہمارے حریفوں کی مصنوعات پر تقریریں نہیں کی جائیں گی (جانبدارانہ)

      • نازی ازم پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)

      • صرف ہومیوپیتھی کے بارے میں تقاریر کی جائیں گی (خصوصی قوانین کے خلاف)

      • صرف عیسائیت کے بارے میں تقاریر کی جائِیں گی (جانبدارانہ)

      • صرف غیر سرکاری سائنس کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی (خصوصی قوانین کے خلاف)

      • صرف غیر روایتی دواوَں کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی (خصوصی قوانین کے خلاف)

         

    • اگر کوئی کلب تقاریر کے موضوعات کو محدود کرنے کا انتخاب کرتا ہے، تو ان حدود کاعوامی سطح پر ابلاغ کیا جانا چاہیے اور ان کو کلب کی تمام آن لائن موجودگیوں (ویب سائٹ ، فیس بک گروپ ، وغیرہ) میں ظاہر ہونا چاہئے ۔ اور اُس کلب کو واضح طور پر اِن حدود کو مہمانوں اور متوقع ارکان پر واضح کرنا چاہیے۔

    • حدود میں تبدیلیوں پر ارکان کا اکثریتی ووٹ لینا لازم ہے۔
       
      •    آخر میں نوٹ کریں کہ کچھ پروجیکٹس (عموماً جدید تعلیمی طریق کار) یا سرگرمیاں (جیسے مقابلے) پہلے سے اجازت شدہ تقاریر کی اقسام کو مزید محدود کرسکتی ہیں، بلکہ آپ کو صرف کسی خاص مضمون کے بارے میں ہی بات کرنے کا بھی کہ سکتی ہیں۔
       
      •    کلب سے باہر (مثلاً ، کنونشنز میں دی جانے والی) تقاریر پر اضافی حدود لاگو ہوسکتی ہیں۔

    •  کسی بھی قسم کے شبہات کی صورت میں بلا جھجھک ہمیں info at agoraspeakers.org پر ایک پیغام بھیجیں

اگر میں اپنے کلب کی مقرر کردہ حدود سے متفق نہیں ہوں تو ؟

  • اگر آپ اپنے کلب کی موجودہ حدود سے خوش نہیں ہیں تو آپ کے پاس تین اختیار ہیں:

 

  • •    اگر آپ کو یقین ہے کہ حدود Agora Speakers International کے قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہیں، تو  براہ کرم پہلے کلب کے اندر  کلب کے افسران کو بتا کر اور اس صفحے کی نشاندہی کرتے ہوئے حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ اگر پھر بھی یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا، تو براہ کرم ہمیں ایک لنک یا کلب کی تقریر کی حدود کی ایک کاپی info at agoraspeakers.org پر ارسال کریں جن سے یہ معلوم ہونا چاہیےکہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ کلب قائم کردہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ براہ کرم کلب کا نام اور نمبر بھی واضح طور پر ظاہر کریں۔
     
    •    آپ اپنے کلب میں تبدیلی لانےکے لیے کلب اراکین کے سامنے مخصوص تجویز ووٹنگ کے لیے پیش کرسکتے ہیں۔
     
    •    آپ ہمیشہ ایک نیا کلب شروع کر سکتے ہیں، جس میں باعث اعتراض حدود نہیں ۔

    .

 

 


Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:42:44 CEST by agora.