Loading...
 

بُنیادی تعلیمی راستہ

 

a.    بنیادی تعلیمی طریق کار تین مجموعوں میں منظم سولہ پروجیکٹس پر مشتمل ہے، جو آپ کو تقریر کے لئے درکار بنیادی مہارتیں سکھاتا ہے۔

ہر پروجیکٹ کی اپنی مخصوص وقت کی حدود، اہداف، قابل استعمال اشیاء (بصری امدادی آلات، لیکچراسٹینڈ، وغیرہ…) پرقیود اور تقریر کے موضوعات ہوتے ہیں۔ پروجیکٹس کودی گئی ترتیب میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔

بالعموم آپ عوامی خطابت کے علاوہ کسی بھی موضوع پر بات کرسکتے ہیں۔ مثلاً پروجیکٹ گیارہ ("آواز کی مختلف اقسام") میں آپ آواز کی اقسام کے بارے میں تقریر نہیں کرسکتے۔ اس پابندی کا مقصد آپ کو یہ سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ تمام تکنیکیں (حرکات و سکنات، آواز کی اقسام، مزاح، وغیرہ…) محض مرکزی پیغام کے ابلاغ میں سازگار ذرائع ہیں، لیکن انہیں خود مرکزی پیغام نہیں بنایا جانا چاہئے۔  تقاریر میں مواد کی مناسبت کی مزید تفصیل کےلیے" تقریر کا مواد "مضمون ملاحظہ کیجیے۔

ہر پروجیکٹ کا اپنا مخصوص تشخیصی اسکور کارڈ ہوتا ہے، جسے تقریر کا تشخیص کنندہ پُر کرتا ہے۔ یہ اسکور کارڈ ہر پروجیکٹ کے ویب صفحے کے نیچے دیے گیا ہے۔

 

.

 

Eval Form 1

 

Eval Form 2

 


جب آپ بنیادی تعلیمی طریق کار مکمل کرلیں گے، تو آپ کو متعلقہ سرٹیفکیٹ اور بیج مل جائے گا۔


Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:43:08 CEST by agora.