Loading...
 

صدر

 

کلب کا صدر تمام کلب افسران کا رابطہ کار (کوآرڈینیٹر)، کلب کی جامع حکمت عملی کا معمار اور بیرونی تقریبات میں کلب کا نمائندہ ہوتا ہے۔

کلبوں میں قیادت والے فرائض منصبی

Agora میں افسرانہ مناصب کو خالص انتظامی یا عامِلانَہ عہدوں کی بجائے قیادت والے عہدوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ان تصورات میں مندرجہ ذیل بہت سے فرق ہیں:

  • خالصتاً عامِلانَہ (executing) فرائض منصبی محض کسی اور کی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ مثلاً ایک تنظیم کا صدر دفتر ہی ہر قابل انجام دہی امر کا فیصلہ کرسکتا ہے اور محض عمل درآمد کی ذمہ داری کسی افسر کو سونپی جاسکتی ہے جو عملدرآمد کرنے کے بعد اس کی اطلاع مرکز کو فراہم کر دے ۔
  • خالصتاً  منتظمانہ (managerial) فرائض منصبی نسبتاً زیادہ خودمختاری رکھتے ہیں، لیکن ان کی قیادت خالصتاً روزمرہ کے امور تک ہی محدود ہوتی ہے۔ وہ قواعد، ضوابط اور عمل درآمد کے طریقہ کار وغیرہ تشکیل دے سکتے ہیں- وہ قابل پیمائش اہداف اور ترقی کی پیمائش کا معیار  وغیرہ تخلیق کرسکتے ہیں۔
  • قیادت والے فرائض منصبی بڑی تصویر پر مرکوز ہوتے ہیں، دوراندیش تصورعطا کرتے ہیں اور اپنی جماعت کو اس تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تحریک دیتے ہیں۔ اچھے رہنما اگر اچھے منتظم بھی ہوں تو یقیناً انہیں اس کا فائدہ ہو گا، لیکن حقیقتاً اس کی کوئی ضرورت نہیں اگر وہ یہ کام کسی اور کو تفویض کر دیں۔

 

خادمانہ قیادت (Servant Leadership)

آج کل قیادت کے کئی انداز موجود ہیں - آمرانہ ( Authoritarian - قائد تمام فیصلے کرتا ہے) سے تعاملی یا معاملاتی (Transactional - کارکردگی اور نتائج پر مرکوز قیادت) سے عدم مداخلت ( Laissez Faire - افراد کو اپنے طور پر معاملات سلجھانے کی اجازت دینا)- ہم ان انداز ہائے قیادت کا 'قیادت کے طریق کار Leadership Path ' میں مزید تفصیل سے احاطہ کریں گے جہاں ہم یہ بھی جان سکیں گے کہ یہ سب انداز یکساں کارگر نہیں۔


Agora کلبوں میں ہمارا نظریہ برائے قیادت یہ ہے کہ بہترین قیادت دوسروں کی خدمت میں مضمر ہے۔ اسے قیادت کا جدید نظریہ "خادمانہ قیادت" کہتا ہے (اگرچہ یہ اصطلاح اصل میں رابرٹ کے گرین لیف نے 70 کی دہائی میں گھڑی تھی):

 

خادمانہ قیادت کا مظاہرہ لوگوں کو بااختیار بنا کر اور ان کو افزائش دے کر کیا جاتا ہے؛ عاجزی، کھرے پن، باہمی قبولیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے؛ اور سمت فراہم کرکے۔ اعلی معیارکے دو طرفہ تعلقات، اعتماد اور انصاف پسندی کی خوبیوں سے ثالثی کا سب سے اہم طریقہ ہونے کی توقع کی جاتی ہے تا کہ خود تکمیلیت، مثبت پیشہ ور رویوں، کارکردگی، استحکام و کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پر مضبوط تنظیمی توجہ دینے کی حوصلہ افزائی ہو۔ ڈِرک وان ڈِیرنڈونک، ِایراسمُس یونیورسٹی۔ جَرنل آف مینیجمنٹ (Dirk van Dierendonck, Erasmus University - Journal of Management Vol. 37 No. 4, July 2011 1228-1261)

 

خادمانہ قیادت محض ایک اچھا اخلاقی تصور ہی نہیں: جماعتی تاثیر میں اضافے اور افزائش سے اس کے باہمی تعلق کے بارے میں بہت سی تحقیق موجود ہے۔ مثلاً، یہاں اور یہاں  دیکھیں۔

اچھے رہنما اس تصور کو کیسے بروئے کار لاتے ہیں؟ رابرٹ لنڈن اور ان کے ساتھیوں نے سنہ 2008 میں کسی قائد میں ضروری 9 جہتوں کے ایک مجموعے کی نشاندہی کی جو اس قائدانہ انداز کی بنیاد کو مفصل بیان کرتا ہے:

 

قیادت کی جہت مواد

جذباتی علاج

دوسروں کے ذاتی تحفظات پر حساسیت ظاہر کرنے کا عمل۔

برادری کی قدر پیدا کرنا

برادری کی امداد کا شعوری اور حقیقی جذبہ۔

تصوراتی مہارتیں

تنظیمی امور اور انجام پذیر کاموں کا علم تاکہ دوسروں خصوصاً براہ راست پیروکاروں کی امداد و معاونت کرنے کے قابل رہیں۔

بااختیار بنانا

دوسروں، خصوصاً براہ راست پیروکاروں کے مسائل کی نشاندہی، ان کو حل اور طے کرنے میں حوصلہ افزائی و استعانت کہ دیے گئے کام کو کب اور کیسے مکمل کیا جائے۔

نمو

ماتحت افراد کی ترقی اور کامیابی میں مدد- دوسروں کے کیریئر میں اضافے اور ترقی کے لئے رہنمائی اور مدد فراہم کرکے حقیقی فِکرمَندی کا اظہار۔

ماتحتوں کو مقدم رکھنا

دوسروں (خصوصاً فوری پیروکاروں) پر اعمال اور الفاظ سے یہ واضح کرنا کہ ان کی کام کی ضروریات کو پورا کرنا ایک ترجیح ہے ) اس اصول پر عمل پیرا نگراں ماتحت افراد کو ان کی تفویض کردہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ان کی مدد کو اکثر اپنے کام پر فوقیت دیتے ہیں)۔

اخلاقی رویہ اختیار کرنا

دوسروں کے ساتھ شفاف، منصفانہ اور ایماندارانہ طریق سے پیش آنا

تعلقات

تنظیم میں دوسروں کو جاننے، سمجھنے اور ان کی معاونت کے لئے حقیقی کوشش کرنے کا عمل جس میں زور فوری پیروکاروں کے ساتھ طویل مدتی تعلقات استوار کرنے پر ہو۔

خدمت گاری

اپنے طرز تعارف اور دوسروں سے اعتراف کی خواہش کے ذریعے کسی کی اپنی پہچان ایک ایسے شخص کی بنا لینا جو دوسروں کی
خدمت کو اولیت دیتا ہے، حتّٰی کہ جب ذاتی قربانی بھی درکار ہو۔

 

(" خادمانہ قیادت: ایک کثیر جہتی اقدام اور کثیر سطحی تشخیص کی نمو" سے اقتباس، لِنڈٗن اور ساتھی، 'قیادت' سہ ماہی مجلّہ، ۱۹ ویں جِلد، دوسرا شمارہ، اپریل ۲۰۰۸)
 (From "Servant leadership: Development of a multidimensional measure and multi-level assessment", Linden et al, The Leadership Quarterly Volume 19, Issue 2, April 2008

 

کلب کا تصور اور حکمت عملی

 بحیثیت کلب کے صدر، باقی امور سے پیشترآپ کو یہ ادراک ہونا چاہئے کہ آپ کلب اور اس کے ارکان کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں یعنی اپنی ایک سالہ مدت کے اختتام پر آپ انہیں کہاں دیکھتے ہیں اور اس تصور کے حصول کے لیے آپ کیا حکمت عملی استعمال کریں گے۔ اس سلسلے میں خادمانہ قیادت کا تصور خصوصاً حسب حال ہے، کیونکہ حکمت عملی آپ کے کلب اور آپ کے ارکان کی ترقی اور مضبوطی میں مدد کے طریق کار کے بارے میں ہی ہونی چاہئے۔ آپ اس تصور کا ابلاغ ایک تصوراتی بیان (vision statement) میں کرتے ہیں جو کلب کی موجودہ حیثیت اور آپ کے مستقبل کے ارادوں کی تلخیص کرتا ہے۔

 

تصوراتی بیان میں مندرجہ ذیل خوبیاں ہونی چاہییں:

  • جامع
  • واضح
  • متاثر کن
  • تحریک آمیز
  • تمام ارکان کے لئے پرمعنی

 

یہ اس قدر سادہ بھی ہوسکتا ہے:

ہم اپنے شہر کا سب سے دوستانہ اور گرمجوش ماحول رکھتے ہیں۔

 

جب آپ اپنا تصوراتی بیان تخلیق کرتے ہیں تو اپنے کلب کو صرف دوسرے Agora کلبوں کے تناظر میں نہ دیکھیں (مثلاً" ہم سب سے زیادہ اعلی عوامی خطباء/ مقررین والا کلب بننا چاہتے ہیں" یا " ہم Agora مقابلوں میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنا چاہتے ہیں۔")، بلکہ اپنے کلب کو اس برادری کے تناظر میں بھی سوچیں، جس میں وہ بنایا گیا ہے۔


یاد رکھیں کہ ایک اچھا رہنما متاثر کرتا ہے- پورے کلب کو آپ کے تصوراتی بیان کو "دل سے ماننا" چاہئے۔

 

تصوراتی بیان اور کلب حکمت عملی کو Agora کے اہداف اور خصوصی ضوابط سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ نیز انہیں کسی بھی بنیادی اصول سے متصادم نہیں ہونا چاہیے۔.

 

ایسی کوئی حکمت عملی نہیں جس کا تمام کلبوں پر عالمگیر اطلاق ہو۔ ہر کلب مختلف ہوتا ہے سو اس کے ارکان کی ضروریات بھی مختلف ہیں۔

 

افسران کی جماعت کا رابطہ کار (آفیسر ٹیم کوآرڈینیٹر)

بطور کلب کے افسران کے رابطہ کار، آپ کو کسی بھی پیدا شدہ تنازعہ  کےحل کے لئے مصالحت کرنی چاہیے۔ مزید برآں اگر کوئی عہدیدار طویل مدت کے لیے اپنے فرائض سرانجام نہ دے سکتا ہو تو عارضی متبادل بھی تعینات کرنا چاہیے۔

 

اگر کوئی افسر اپنی مدت تعیناتی میں دو ماہ سے کم عرصہ کے لئے دستیاب نہ ہو تو عارضی متبادل کا تقرر کیا جانا یا دیگر افسران میں اس کی ذمہ داریاں بانٹنا درست ہے۔ تاہم اگرعدم دستیابی کا کل دورانیہ دو ماہ سے زیادہ ہو تو مستقل متبادل کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔.

 

کلب کا رابطہ کار

بحیثیت صدر یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ Agora Speakers International فاؤنڈیشن اور کلب کے مابین ایک پُل کی طرح کام کریں۔

 

خصوصاً آپ کو قواعد، اعلانات، پروگرام میں اضافوں اور تبدیلیوں وغیرہ کی معلومات تازہ رکھنی چاہییں۔ عموماً یہ کلب کے تمام رجسٹرڈ افسران کو بذریعہ تنظیمی گروپ اور ای میل پہنچائی جاتی ہیں۔ فاؤنڈیشن بہت متحرک ہے۔ ہم مستقل نئی سرگرمیاں و فرائض منصبی شامل کرتے اور آن لائن انتظامی نظام (مینجمنٹ سسٹم) کو وُسعَت دیتے رہتے ہیں۔ اگرایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہماری کوئی ای میل نہیں ملتی تو یقیناً اسپیم فولڈر کھنگالنے کی اور یہ تصدیق کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا آپ کی Agora ہیڈ کوارٹر بھیجی گئی ای میل ٹھیک طرح سے بھیجی گئی تھی۔

 

آپ کو کلب اور دیگر مُلکی Agora انتظامی گروہوں خصوصاً سفیروں کے مابین بھی ایک پُل کی طرح کام کرنا چاہئے۔

 

کلب کا نمائندہ

کلب کا صدراس کے نمائندہ کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔ وہ کلب کی جانب سے تقاریب میں، دوسرے اداروں اور میڈیا کے سامنے اظہار خیال کرتا ہے۔

 

براہ کرم نوٹ کریں کہ جب آپ کسی گروہ یا مجموعے کی نمائندگی کرتے ہیں تو آپ کو مجموعے کے نظریات اور نُقطہ نظر کا دفاع کرنا ہوگا، اس سے قطع نظر کہ آپ ان سے متفق ہیں یا نہیں۔ جب آپ کلب کی ترجمانی کر رہے ہوتے ہیں تو آپ اپنی ترجمانی سے مختلف کردار اپنا رہے ہوتے ہیں۔.

 

کلب بجٹ

اگر کلب کسی بھی طرح کے سرمایہ کا انتظام کرتا ہے (قطع نظر اس کے کہ آیا وہ فیس یا دیگر ذرائع سے اکٹھا ہوتا ہے)، تو آپ کو اپنے دور منصب کے آغاز اور اختتام پر ارکان کو کلب کا بجٹ حتمی میزانیے سمیت پیش کرنا ہو گا۔

 

کلب بجٹ طے کرتا ہے کہ کلب کے فنڈز کیسے خرچ ہوں گے، نیز کلب کن ذرائع سے آمدنی کمائے گا۔ صدر بجٹ کی ایسی ترتیب وتشکیل کا ذمہ دار ہے جو کلب کے لئے اس کے تصور و حکمت عملی اور باقی افسروں کی کی ضروریات و سفارشات کی بھی عکاسی کرے۔ بجٹ کلب ارکان کی ووٹنگ یا رائے دہی سے منظورکیا جائے گا، جیسے  کلب کی داخلی جمہوریت سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔

 

دیگر ذمہ داریاں

کلب کے صدور کی کچھ اضافی ذمہ داریاں بھی ہیں:

  • کلب کے افسران کی ٹیم کی تجدید کے لئے انتخابی اجلاس بلانا
  • کلب کے اہم معاملات پر ووٹنگ اجلاس طلب کرنا۔
  • کلب فنڈز کے استعمال کا اختیار(کلب کے خزانچی کے ساتھ مل کر) دینا۔
  • آن لائن کلب انتظامی نظام میں کلب کی معلومات منظم کرنا۔

 

 


Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:43:00 CEST by agora.